مائیکرو ویو اوون سے لے کر فریج تک کی سہولیات موجود ہیں،۔۔ جانیں پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی جدید بس سے متعلق دلچسپ معلومات

image

پاکستان میں انٹر سٹی بس سروس کے معیار میں اضافہ ہو رہا ہے، گذشتہ سال ایک ایسی بس متعارف کرائی گئی تھی جس میں آپ سو بھی سکتے ہیں لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں ایک ایسی انٹر سٹی بس متعارف کرائی گئی ہے جس میں کئی سہولتیں موجود ہیں۔

یوٹنگ ماسٹرز کی اس بس میں 375 ہارس پاور کا انجن موجود ہے، جبکہ اس بس کی لمبائی 13 اعشاریہ 7 میٹر ہے۔ پاکستان میں اس کمپنی کی ویسے تو کئی بسیں موجود ہیں مگر اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بس میں مائیکرو ویو اور فریج کی سہولیات کے ساتھ ساتھ اسنیکز بھی مہیا کیے جاتے ہیں۔

کمپنی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس بس کی خاص بات یہ ہے کہ بس میں اسٹینڈرڈ کلاس اور بزنس کلاس کے کمپارٹمنٹ بنائے گئے ہیں، جو کہ ہر لحاظ سے آرام دہ ہیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بس میں دو داخلی راستے ہیں، ایک راستہ اسٹینڈرڈ کلاس کے لیے ہے جبکہ دوسرا راستہ بزنس کلاس کے لیے ہے۔

جبکہ بس میں موجود سیٹیں انتہائی آرام دہ ہیں، کشادہ جگہ ہونے کی وجہ سے آپ اپنی ٹانگوں کو سیدھا کر سکتے ہیں اور سو بھی سکتے ہیں۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ سیٹیں لیدر کی ہیں جبکہ بس میں موجود دیگر چیزیں بھی انتہائی لگژری ہیں۔

اس بس میں ایک منفرد فیچر موجود ہے وہ یہ کہ یوٹنگ ماسٹرز کی اس بس میں الٹرا وائلٹ لائٹس موجود ہیں جو کہ بس کو جراثیم سے پاک رکھتی ہے۔

چونکہ پاکستان میں کئی حادثات بسوں کے بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ اسی حوالے سے کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بس میں بریکننگ سسٹم موجود ہے جو کہ بس کو مستحکم رکھنے میں اور پُرخطر راستوں پر قابو یں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

پاکستان میں موجودہ دور میں بسوں میں سی سی ٹی وی کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، اس سے پہلے حادثات کس طرح ہوتے تھے؟ کوئی ٹھوس ثبوت نہیں مل پاتا تھا، ڈکیتی یا غیر معمولی حرکت کے حوالے سے معلومات ملنا مشکل تھا۔ لیکن اس بس میں 5 سی سی ٹی وی کیمرہ موجود ہیں، جو مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنا سکیں گے۔

عام طور پر ٹریفک حادثات میں گاڑیوں میں آگ لگنا معمول کی بات ہوتی ہے، اسی آگ لگنے سے کئی افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ خاص طور پر ان بسوں میں جو کہ بالکل بند ہوتی ہیں۔ لیکن اس بس میں آگ بجھانے کے 3 آلات رکھے گئے ہیں وہ بھی مسافروں کے کمپارٹمنٹ میں۔

کئی حادثات صحیح طرح نظر نہ آنے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ لیکن اس بس کا بیرونی اور اندرونی اسٹرکچر اتنا کشادہ ہے کہ ڈرائیور سمیت مسافر باآسانی دیکھ سکتے ہیں۔

پاکستان میں متعارف کرائی گئی اس جدید بس میں واش روم کی سہولت میسر ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کے لیے ریسٹ روم کی سہولت اس بس میں موجود ہے۔

پاکستان میں عام طور پر انٹر سٹی بسوں میں اس قسم کی سہولیات موجود نہیں ہیں، البتہ ان جدید بسوں میں سفر باآسانی گزر سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US