کراچی میں گزشتہ روز سپریم کورٹ کی جانب سے کے ایم سی کو الٰہ دین پارک کے احاطے میں قائم غیر قانونی شاپنگ مال اور کلب کو توڑنے کے احکامات جاری کردئیے گئے تھے، اب خبر سامنے آئی ہے کہ ان احکامات کے خلاف کلب ممبرز نے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مشہور اداکارہ نے بھی شرکت کی۔
سپریم کورٹ کی جانب سے پویلین اینڈ کلب کو مسمار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، جس کے بعد کلب کے ممبرز جن میں اداکارہ ثروت گیلانی بھی شامل تھیں، کلب مسمار کرنے کے خلاف احتجاج کرنے پہنچ گئے۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ہم اس کلب کے ممبرز ہیں، ہمیں بلڈوزر سے ڈرایا جا رہا ہے۔
مظاہرین میں موجود مشہور اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا تھا کہ کراچی میں کونسا کلب 50 روپے میں
روزانہ سوئمنگ پول سمیت کئی سہولیات دیتا ہے؟ ہماری سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ وہ دیگر اداروں کو بھی دیکھے۔
واضح رہے سپریم کورٹ کی جانب سے کے ایم سی کو کراچی بھر میں قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے کے احکامات دیے گئے تھے۔