نویں اور گیارہویں کے امتحانات کب ہوں گے ؟ وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اعلان کر دیا

image

سندھ میں نویں اور گیارہویں جماعت کے امتحانات سے متعلق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے اہم اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطاباق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کی زیرصدارت اجلاس میں امتحانات سے متعلق فیصلہ کیا گیا کہ نویں اور گیارہویں کے امتحانات اگست میں لیے جائیں گے، امتحانات صرف اختیاری مضامین کے ہی لیے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ جولائی میں دسویں کلاس کے بعد نویں کے امتحانات اور فرسٹ ائیر کےامتحانات 12ویں جماعت کے فوراً بعد اگست میں لیے جائیں گے جبکہ صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لیئے جائیں گے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ امتحانات کے45 دن بعدپہلےمرحلےمیں دسویں اور 12ویں کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ نوویں،11ویں کے نتائج ان دونوں کلاسز کے نتائج کے بعد اعلان کیے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US