مشہور سافٹ ڈرنک کا کرسٹیانو رونالڈو کا پریس کانفرنس میں کمپنی کی بوتلیں ہٹانے پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مشہور سافٹ ڈرنکس کی کمپنی نے کرسٹیانو رونالڈو کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک کے ذوق اور ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ہر انسان کا ذائقہ مختلف ہوتا ہے اور ہر انسان کی ضروریات بھی ایک جیسی نہیں ہوتی۔
کمپنی کی جانب سے یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایک پریس کانفرنس میں مشہور فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے مداحوں کو سافٹ ڈرنکس کے بجائے پانی پینے کا مشورہ دیا تھا۔
واضح رہے کرسٹیانو رونالڈو کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر سافٹ ڈرنکس کمپنی کے حوالے سے منفی خبریں چل رہی ہیں جبکہ مشہور سافٹ ڈرنک کے ویلیو گراف میں بھی 4 بلین ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے۔