اسکول جاتے ہوئے معصوم بچی گٹر میں گر گئی پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟

image

اسکول جاتے ہوئے معصوم طالبہ کھلے مین ہول میں گر گئی ، یہ واقعہ صبح کے وقت سکھر میں مینارہ روڈ پر شالیمار روڈ پر واقع ہو ا۔ بچی کو مین ہول میں گرتا ہوا دیکھ کر شاہراہ پر سے گزرتے ہوئے لوگوں نے بچے کو مین ہول سے باہر نکالا اور جب بچی کو مین ہول سے باہر نکالا گیا تو وہ بہت سہمی ہوئی تھی۔

اس واقعہ پر شا ہراہ پر موجود لوگوں نے کہا کہ اس مین ہول میں کچھ وقت پہلے بھی گائے کا بچھڑا گر چکا ہے اور آج بچی کا مین ہول میں گرنے کا اب تک کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

اس کے علاوہ لوگوں نے کہا کہ ہم نے انتظامیہ کو کئی مرتبہ اطلاع کی ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں گٹروں کے مین ہول کھلے ہوئے ہیں لیکن انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US