مسلمان یا ہندو ! کرینہ اور سیف نے چھ ماہ بعد اپنے چھوٹے بیٹے کا نام کیا رکھا؟

image

بالی ووڈ کی مشہور و معروف جوڑی اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور جن کی شادی 16 اکتوبر 2012 میں ہوئی اور ان کی شادی کے چار سال بعد ان کے گھر سال 2016 میں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے تیمور خان رکھا۔

اداکار جوڑی کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش رواں سال 21 فروری کو ہوئی جس کا نام چھ ماہ بعد رکھے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

کرینہ کپور کی جب سیف علی خان سے شادی ہوئی تھی تب انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کیونکہ سیف علی خان مسلمان ہیں اور بھارتی شدت پسندوں نے کرینہ کو ایک مسلمان سے شادی کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ٹامز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیف علی خان اور کرینہ کپور نے اپنے بیٹے کا نام جے رکھا ہے۔

اگرچہ تاحال دونوں فنکاروں کی جانب سے اس حوالےسے واضح طور پر اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں اپنے بیٹے کو ’جے‘ کے نام سے پکارتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts