حکومتِ سندھ نے اچھا نہیں کیا، سندھی ٹوپی، اجرک کی بے حرمتی کی، سہیل آفریدی

image

صوبہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی۔

کراچی میں نمائش چورنگی پر خطاب سے سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ آج ہمارے ساتھ مختلف مقامات پر پولیس گردی کی گئی، پولیس گردی کے بعد بھی ہم یہاں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں حکومت نےہمارے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا، سندھ میں بھی سندھ حکومت نےاچھا سلوک نہیں کیا، اس کے بعد خیبر پختونخوا میں اگلا پڑاؤ ڈالیں گے اور اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کا پیغام ملک بھرمیں پہنچائیں گے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کراچی کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، عوام نے نکل کرثابت کیا قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے جو سوچ رہے تھے بانی پی ٹی آئی کی سیاست ختم ہوجائےگی وہ آج آکر دیکھ لیں۔

وزیراعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھاکہ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، عوام نے سب رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا جو لوگ جمہوریت کے دعویدار تھے وہ جمہوریت پسند نہیں نکلے، سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی، اجرک کی بےحرمتی کی، پیپلز پارٹی نے مل کر آئین کا ڈھانچہ تبدیل کردیا، سندھ میں پیپلز پارٹی کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عوام ڈی چوک جانےکو تیار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی کال کا انتظار ہے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ہمارے حقوق ختم کرے، ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ قوم کے لیڈر کو بلاجواز جیل میں رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US