بلاشبہ حافظ قرآن ہونا ایک بہت فخر کی بات ہوتی ہے صرف آپ کے لیے ہی نہیں بلکہ آپ کے والدین اور تمام اہلخانہ کے لیے بھی جو اس نیک کام کے لیے آپ کو قرآن کی تعلیم سیکھنے اور سمجھنے کے لیے حافظ قرآن بناتے ہیں۔
حافظ قرآن صرف عام گھرانوں اور میں ہی موجودنہیں ہیں بلکہ میڈیا انڈسٹری اور اسپورٹس کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں میں بھی حافظ قرآن موجود ہیں۔
آج ہم آپ کو شوبز اداکار اور کھیل کے شعبے میں موجود کھلاڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جنہوں نے قرآن کریم حفظ کیا اور یہ بات بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں۔
1- غنا علی
پاکستانی شوبز سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ غنا علی اپنی شادی کے بعد سے اکثر سوشل میڈیا پر متحرک دکھائی دینے لگی ہیں۔ غنا علی سے متعلق حال ہی میں انکشاف سامنے آیا کہ وہ حافظ قرآن بھی ہیں۔ دو روز قبل اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا گیا جہاں ان کے پرستاروں نے اداکارہ سے مختلف سوالات کیے۔
ایک صارف نے پوچھا کہ کیا آپ حافظِ قرآن ہیں؟ اداکارہ نے جواب دیا کہ جی ہاں! میں ہوں۔
2- سعید اجمل
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سعید اجمل کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو حافظ قرآن ہیں۔ سابق کرکٹر اکثر دینی محافل میں شرکت کرتے دکھائی دیتے ہیں اور مذہب کو کافی فوقیت دیتے ہیں۔
3- سعود قاسمی
پاکستانی فلمی اداکار سعود قاسمی میزبان اور ڈرامہ پروڈیوسر بھی ہیں۔ انہوں نے اداکارہ جویریہ سے شادی کی ہے۔ ساتھ ہی مذہب کو کافی فالو کرتے ہیں۔ ان کے چچا قاری وحید ظفر ایک مشہور نعت خواں ہیں جبکہ سعود قاسمی حافظ قرآن ہیں۔
4- سرفراز احمد
پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان سرفراز احمد سے ہر کوئی واقفیت رکھتاہے۔ سابق کپتان اکثر دینی محافل نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھتے دکھائی دے چکے ہیں اور بہت خوبصورت قرآن کی تلاوت بھی کرتے ہیں۔ سرفراز احمد بھی حافظ قرآن ہیں اور ہر کوئی ان کی انفرادیت سے واقف ہے۔
5-اسد ملک
90 کی دہائی میں پی ٹی وی اسکرین پر نظر آنے والے معروف اداکار اسد ملک حافظ قرآن ہے ۔اداکار اپنی منفرد کارکردگی کی وجہ سے آج بھی مشہور ہیں۔
6- شفقت چیمہ
شفقت چیمہ پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا مانا نام اور ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شفقت چیمہ کے بارے میں بھی بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ انہوں نے بھی قرآن پاک حفظ کر رکھا ہے اور اس بات کا انکشاف اداکار نے ایک ٹی وی پروگرام میں کیا تھا۔