گاڑی کے بونٹ پر دلہن کی انوکھی انٹری ۔۔ پولیس نے اس انٹری پر دلہن سمیت کن کن لوگوں پر مقدمہ درج کر دیا ؟ ویڈیو دیکھیں

image

ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی زندگی کا سب سے اہم دن یعنی کہ جس دن اسکی شادی ہو وہ یادگار ہو ، اپنے اسی دن کو یادگار بنانے کیلئے بھارتی شہر پونا کی ایک دلہن شادی کی تقریب میں گاڑی کے اندر بیٹھنے کی بجائے جیپ کے بونٹ کے اوپر بیٹھ کر تقریب میں داخل ہوئی۔

اس دلچسپ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہن عروسی لباس پہنے اور بنا ماسک کے جیپ کے اوپر بیٹھی اپنی شادی کی تقریب میں انٹری دے رہی ہے اور ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد دلہن کے اس منظر کی ویڈیو بنا رہے ہیں۔

مگر بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انوکھے واقعہ دلہن سمیت دلہن کے رشتہ داروں کیلئے ایک بڑا مسئلہ بن گیا کیونکہ بھارتی پولیس کے مطابق دلہن اور دلہن کے رشتہ داروں کیخلاف موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اس مقدمے میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں کیونکہ دلہن سمیت دلہن کے رشتہ داروں نے تقریب میں ماسک نہیں لگائے ہوئے تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US