چین: شادی شدہ جوڑا اتنا ہم شکل کہ لوگ انہیں جڑواں بہن بھائی سمجھ بیٹھتے ہیں

image

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ میں ایک ایسا شادی شدہ جوڑا سامنے آیا ہے جس کی ہم شکل ہونے کی وجہ سے لوگ انہیں جڑواں بہن بھائی سمجھ بیٹھتے ہیں۔ ہربل ادویات کی دکان چلانے والے ہی شیان شینگ اور لیانگ سائیو کی اس شکل کی مماثلت اتنی زیادہ ہے کہ کسی کو بھی الگ سے دیکھ کر اندازہ نہیں ہو سکتا کہ میاں کون ہے اور بیوی کون۔

مقامی افراد جب یہ جان لیتے ہیں کہ یہ جوڑا میاں بیوی ہے تو حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔ بیوی لیانگ نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر کلپس بنانے کا فیصلہ کیا اور ڈوین (چین کے ٹک ٹاک ورژن) پر انہیں پوسٹ کیا۔

یہ کلپس تیزی سے وائرل ہو گئے اور ان کے نقصان میں جانے والے کاروبار کو بھی فائدہ پہنچا۔ لیانگ کا کہنا ہے کہ جب وہ دونوں پہلی بار ملے تو انہیں اپنی مماثلت کا اندازہ نہیں تھا، لیکن سالوں کے بعد انہیں احساس ہوا کہ وہ واقعی ایک جیسے دکھتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US