آج کل ہر شخص موبائل فون میں مصروف رہتا ہے اور ایسی ہی لاپرواہی نے ایک ماں کے بچے کی زندگی خطرے میں ڈال دی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون لفٹ سے اترتے وقت فون دیکھنے میں مصروف تھی اور اسی دوران بچے کا ہاتھ لفٹ کے دروازے میں پھنس گیا۔
ماں دنیا ومافیہا سے بے خبر فون میں مصروف تھی لیکن تاہم بچہ کسی بڑے حادثے سے بچ گیا۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو انتباہ کے طور پر شیئر کر رہے ہیں کہ موبائل فون دیکھنے کی عادت کسی بھی لمحے سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہے خاص طور پر جب چھوٹے بچے آپ کے ساتھ ہوں۔
یہ واقعہ موبائل فون کے استعمال میں لاپرواہی کے خطرات کی ایک تازہ مثال کے طور پر زیرِ بحث ہے، جس سے والدین کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔