کیا آپ کی طلاق ہو گئی؟ طلاق کے سوال پر اداکارہ عفت عمر صارف پر برس پڑیں

image

اداکارہ عفت عمر نے اپنی طلاق کے حوالے سے صارف کو کھر ی کھری سنا دی ، آج کل عفت عمر اپنے شوہر کے ہمراہ سوشل میدیا پر اپنی شادی کی اور حالیہ تساویر شئیر کر رہی ہیں تو انکی شادی کے وقت رخصتی کے وقت لی گئی تصویر پر صفیہ نامی خاتون نے پو چھا کہ آپ کی طلاق ہو گئی ہے۔

جس پر اداکارہ عفت عمر نے خاتون کو طنزیہ انداز میں کہا کہ آپ میں تھڑی سی عقل یا پھر کامن سینس کا استعمال کر لیتی تو خود ہی سمجھ جاتی مجھ سے نہ پوچھتی۔ اس کے علاوہ عفت عمر نے کہا کہ اگر ایسا معامل ہوتا جیسا آپ کہہ رہی ہیں تو میں اپنے اکاؤنٹ پر یہ تصاویر کیوں شئیر کرتی ۔یاد رہے کہ اداکارہ عفت عمر اپنے بے باک تبصروں کیلئے جانی جاتی ہیں جس کی وجہ سے یہ اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

ابھی حال ہی میں عفت عمر نے بتایا کہ انکی عمر 40 سال نہیں بلکہ 49 سال ہے، ساتھ ہی ساتھ یہ بھی کہہ ڈالا کہ میں اپنی اس عمر کو انجوائے بھی کر رہی ہوں ۔انکی اس بات نے انکے مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US