آج ہم یہاں پاکستان کے ان اداکارؤں اور اداکاروں کے بارے میں بات کریں گے جو ہمیشہ سے ہی برانڈ ڈکپڑے ، جیولری پہننے کے شوقین ہیں، آیے جانتے ہیں کہ وہ اداکار کون کون سے ہیں۔
حدیقہ کیانی:
بہت سے اداکاروں اور اداکارؤں کی طرح حدیقہ کیانی کا بھی اپنا ایک کپڑؤں کا برانڈ ہے اور وہ ہمیشہ اپنے براند کے ہی کپڑے پہنتی ہیں اور انکے برانڈ کا نام "حدیقہ کیانی فیبرک ورلڈ " ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ ایک مارکیٹنگ پالیسی ہے کہ ہر جگہ اپنے ہی برانڈ کپڑے پہنے جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ اپنے براند کو مقبولیت حاصل ہو۔
فوا خان:
فواد خان کے نام سے کون نہیں واقف کیونکہ یہ پاکستان سمیت بھارت میں بھی بے انتہا مقبول ہیں اور سلمان،شاہ رخ اور عامر خان کے بعد یہ تیسرے سب سے زیادہ بھارت میں مقبول خان ہیں۔ یہ بھی صرف اپنے ہی برانڈ کے کپڑے پہنتے ہیں اور اگر یہ کہا جائے تو برا نہیں ہوگا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں اپنے برانڈ کے ہی کپڑے پہنے کا رواج انہوں نے ہی ایجاد کیا ہے۔ جبکہ انکے براند کے آؤٹ لٹس پاکستان کے مختلف شہروں میں پائے جاتے ہیں اور انکے براند کا نام " سلک بائے فواد خان" ہے۔
عائشہ عمر:
عائشہ عمر برانڈڈ جیولری کی بہت بڑی فین ہیں اور اس کے علاوہ انہیں زمرد اور نیلم پتھر پہنے کا بھی بہت شوق ہے۔
صنم سعید:
اداکارہ صنم سعید "کھادی" برانڈ کے کپڑوں کی بہت بڑی فین ہیں اور اس بات کا ثبوت یوں دیا جا سکتا ہے کہ وہ کسی بھی ایوارد شو میں جائیں یا پھر کسی بھی فنکشن میں جائیں تو کھادی برانڈ کے مغربی طرز کے لباس پہنے ہوئے ہی نظر آتی ہیں۔
میکال ذولفقار:
میکال ذولفقار کو " نبیل اینڈ ذولفقار " کے بنائے ہوئے ملبوسات پہننا بہت زیادہ پسند ہیں اور اس بارے میں جب ان سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس برانڈ کے کپڑے سے انہیں آگے سے آگھے بڑھنے کی ہمت اور طاقت ملتی ہے۔