اداکارہ جویریہ سعود اپنی فیملی کے ہمراہ لندن میں موجود ہیں اور عید کی خوشیاں منا رہی ہیں۔ ان کے دونوں بچوں کے بالوں کے ہیئر کلر کچھ وقت سے سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں کیونکہ جس رنگ کے کپڑے ہوتے ہیں اسی رنگ جیسے ان کے بالوں کا ہیئر کلر بھی ہوتا ہے۔ اس مرتبہ بھی جب جویریہ نے فیس بک پر اپنے بچوں اور شوہر سعود کے ہمراہ تصویر شیئر کی تو لوگوں نے کمنٹس کی برسات ہی کر دی۔
کسی نے کہا کہ:
''
جنت اب بڑی ہوگئی ہے، اس کو دوپٹہ پہنائیں، تو کسی نے کہا کہ اس خاندان کو رنگ برنگے چوزے بہت پسند ہیں، جب دیکھو گولے گنڈے بنے رہتے ہیں، تو کسی نے کہا کہ بچی کی معصومیت ختم کردی، تو کسی نے کہا کہ بچوں کے بالوں کو کلر کروانے سے ان کے قدرتی بالوں کا حسن ختم ہو جاتا ہے، جنت کو اس کی عمر کے حساب سے فیشن کروائیں۔