ملازمہ کو ڈانٹنے کا معاملہ ۔۔ نادیہ حسین نے انٹرویو میں وائرل ہونے والی ویڈیو پر وضاحت دے دی

image

یہ الفاظ ہیں پاکستان کی مشہور ماڈل نادیہ حسین کے جن کا گزشتہ دنوں ایک کلپ وائرل ہوا تھا جس میں وہ اپنی ملازمہ کو بے بھاؤ کی سناتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔

عوام کا نادیہ کا یہ انداز قطعی پسند نہیں آیا اور انھوں نے سوشل میڈیا پر نادیہ سے معافی مانگنے کا مطالبہ بھی کردیا تھا۔

بعد میں نادیہ نے اس کلپ کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک کیمپئین کا حصہ تھی جس میں بجلی کی بے احتیاطی پر ملازمہ کو ڈانٹنا اسکرپٹ کا حصہ تھا البتہ نادیہ نے برانڈ کا نام راز میں ہی رکھا۔

"ہماری ویب" کو انٹرویو دیتے ہوئے نادیہ نے اپنی وائرل کلپ پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ جب اسکرپٹ سامنے آیا تو وہ خود حیران رہ گئیں کیونکہ اس میں کافی غیر مہذب زبان کا استعمال کیا گیا تھا جس کو انھوں نے اسکرپٹ سے ہٹوا دیا تھا۔

مزید نادیہ حسین نے 'ہماری ویب' کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا کہا جانیں اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts