بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں پان کے شوقین افراد کے لیے ایک ایسا ہی منفرد تجربہ موجود ہے جس سے پان کے شوقین لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں ایک دکان ایسی ہے جہاں پان کی قیمت اکیس سو سے اکیانوے ہزار تک ہے۔
پان فروش کا کہنا ہے کہ یہ پان خاص طور پر شادی کے لیے تیار کیے جاتے ہیں۔ اس پان کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں کئی قسم کے میوے اور خوشبو دار چیزیں شامل کی جاتی ہیں۔
پان بنانے کا منفرد انداز پاکستان، بھارت میں کافی مقبول ہے۔ لیکن ہزاروں روپے کے یہ پان نہ صرف مہنگا ہے بلکہ اس پان میں شامل چیزیں بھی اسے دوسرے پان میں مختلف بناتی ہے۔
بھارت میں موجود اکیس سو کے اس پان میں بادام سمیت دیگر میوا جات، سونف، لونگ، الائچی، زعفران سمیت کئی چیزوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس خاص پان میں مختلف میواجات اور دیگر میٹھی اورور خوشبو دار چیزیں شامل کی جا رہی ہیں اور پھر اسے ایک سرخ کپڑے میں رکھ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
مغل دور کی یاد تازہ کرتا یہ طریقہ کار بھارت بھر میں مشہور ہو چکا ہے۔
پان فروش کا کہنا ہے کہ اس پان کی قیمت ہزاروں میں ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ پان خاص طور پر شادی بیاہ کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔ جبکہ ان میں شامل منفرد اجزا اسے باقی پان میں مختلف بناتے ہیں اور پان میں موجود منفرد اور میٹھا ذائقہ کھانے والوں کی طلب کو بڑھاتا ہے اور دل چاہتا ہے کہ ایک بار پھر اس پان کو کھایا جائے۔