دوستوں ہمیشہ کی طرح آج ہم دوبارہ حاضر ہوئے ہیں آپ کے لئے چند حیرت انگیز معلومات لے کر لیکن آج ہم بات کریں گے پھلوں پر جو کہ عام پھل نہیں بلکہ ایسے پھل ہیں جن کے بارے میں شاید ہی آپ نے سُنا اور دیکھا ہو۔
ہم آپ کو بتائیں گے دنیا کے ان حیرت انگیز اور عجیب پھلوں کی مکمل تفصیل جسے جان کر آپ کو بھی قدرت کی بنائی ہر چیز پر رشک ہوگا، جیسے بنانے والے نے ہر انسان اور دوسرے جانداروں کو ایک دوسرے سے مختلف بنایا ہے اس ہی طرح قدرت نے کچھ ایسے کرشمے بھی کئے ہیں جن کو دیکھ کر آنکھوں پر یقین نہیں آتا۔
ہم تربوز تو کھاتے ہیں اور کیلے بھی مگر کیا کبھی آپ نے لال کیلے اور نوکدار کانٹوں والے تربوز کھائیں ہیں؟ اگر نہیں تو چلیں آج ہم آپ کو بتاتے ہیں یہ انوکھے پھل کہاں ملتے ہیں اور ان کی خصوصیات کیا ہیں۔
• کیانو (سینگھوں والا تربوز)
یہ ایک ایسا پھل ہے جس کے بارے میں آپ نے شاید ہی کبھی سُنا ہوگا، اس نوکیلے سینگھوں جیسے خدوخال والے پھل کا نام کیانو ہے جس دِکھنے میں ظاہری طور پر تربوز جیسا اندر سے کھیرے جیسا اور ذائقے میں کھیرے اور لیموں جیسا ہوتا ہے یہ پھل افریقہ کہ صحراؤں میں پایا جاتا ہے اس کا رنگ نارنجی چھِلکا تربوز جیسا سخت اور اندر سے ہرے رنگ کا ہوتا ہے اس کی جلد پر موجود نوکدار کانٹے کسی جانور کی سینگھوں جیسے دِکھائی دیتے ہیں اس لئے اسے سینگھوں والا تربوز بھی کہا جاتا ہے۔
• ڈریگن فروٹ (وائٹ پِٹایا)
یہ پھل اوپر سے ہرا اور گلابی جبکہ اندر سے سفید اور اس کے بیج کالے ہوتے ہیں، یہ دِکھنے میں کسی کیکٹس جیسا دکھائی دیتا ہے اور اس کے چھلکوں پر بھی نوک دار کانٹے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسے ڈریگن فروٹ کہا جاتا ہے، اس پھل کا تعلق میکسیکو سے ہے مگر اب یہ لیٹن امریکہ اور ساتھ ساتھ ایشیا میں بھی کاشت کیا جانے لگا ہے، اس لئے یہ پھل آپ پہلے سے کافی عام ہو چکا ہے اور پاکستان میں یہ پھل آپ کو بڑے بڑے اسٹورز سے با آسانی مل جائے گا مگر اس ایک پھل کی قیمت ایک ہزار روپے اور کہیں ایک ہزار سے بھی زیادہ ہے۔
• لال کیلے
یوں تو دنیا بھر میں کیلوں کی مختلف اقسام اور اعلیٰ معیار کے کیلے پائے جاتے ہیں لیکن ہرے اور پیلے یا پھر براؤن کے ساتھ ساتھ لال رنگ کے کیلے بھی دنیا میں موجود ہیں جی ہاں! یہ لال رنگ کے کیلے کوالالمپور، جنوبی امریکہ اور ایشیا کے کچھ خاص ممالک میں کاشت کئے جاتے ہیں اور انہیں دیگر ایشیائی ممالک میں برآمد کیا جاتا ہے تحقیق کے مطابق ان کیلوں کا ذائقہ پیلے کیلوں سے زیادہ میٹھا جبکہ تھوڑا سرس بیری جیسا ہوتا ہے یہ کیلے زیادہ مہنگے تو نہیں مگر غذائیت کے اعتبار سے اہمیت رکھتے ہیں۔