انٹرنیٹ پر اکثر ایسی دماغ کو دھوکا دینے والی تصاویر موجود ہوتی ہیں جو بظاہر تو تصویر ہی ہوتی ہیں لیکن انہیں دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ ہل رہی ہوں، ایسی تصویروں کو ایلوژن کہا جاتا ہے جس کا مطلب دماغ کو چکرا دینے والی تصاویر۔
اصل میں ایسی تصاویر نظر کا دھوکہ ہوتی ہے۔ ایسی تصویر کو انٹرنیٹ پر بہت شیئر کیا جاتا رہتا ہے۔
ہم ایسی حیرت انگیز تصویر لے کر حاضر ہوئے ہیں جس کو دیکھنے کے بعد آپ کو یوں محسوس ہوگا جیسے وہ حرکت کر رہی ہوں۔
اس تصویر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے یہ گول گول گھوم رہی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔ دراصل یہ بنانے والے کا کمال ہے جس نے اس تصویر کو تخلیق کیا اور ہمارے ذہنوں کو گھما کر رکھ دیا۔
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ اس تصویر میں نیلی لکریں ٹیڑھی ہیں یا پھر سیدھی؟
مذکورہ تصویر میں نیلی لکیریں ٹیڑھی بھی نظر آرہی ہیں اور سیدھی بھی۔