ہر جگہ تو پانی کھڑا ہے پولنگ کا عملہ کیسے آئے ۔۔ 1 گھنٹہ گزرنے کے بعد بھی سیالکوٹ میں پولنگ کا عمل شروع کیوں نہ ہو سکا؟

image

سیالکوٹ کے حلقے پی پی 38 میں ضمنی انتخاب جاری ہے، پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 38 میں صبح شروع ہونے والی پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بنا کسی تعطل کے جاری رہنی تھی لیکن رات گئے ہونے والی تیز بارش کے باعث حلقے میں صبح تک جگہ جگہ پانی کھڑا ہے۔

بارش کے باعث پولنگ عملے کو بعض مقامات پر بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے اور کئی جگہ تو پولنگ کا عملہ بارش کا پانی پولنگ اسٹیشن سے نکالنے میں مصروف ہے مزید یہ کہ اس حلقے کے خواتین کے پولنگ اسٹیشن نمبر 65 میں اب تک پولنگ کا عمل شروع ہی نہ ہو سکا۔

پولنگ نہ شروع ہونے پر پریزائڈنگ افسر کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث کوئی خاتون پولنگ ایجنٹ پہنچ نہ سکی جس کی وجہ سے پولنگ کا عمل رکا ہو ا ہے۔

یہ نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہو گئی تھی اور اب ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے طارق سبحانی اور پاکستان تحریک انصاف کے احس بریار میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US