بادل پھٹنے سے سیلاب آگیا ، گاڑیاں بھی بہہ گئیں ۔۔ جانیئے یہ واقعہ پاکستان کے کس شہر میں پیش آیا؟

image

ملک کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں، کہیں تیز تو کہیں ہلکی، مگر بارش کے بعد یوں تو ویسے بھی پانی جمع رہتا ہے، ایسے میں اسلام آباد میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے کہ بادل پھٹنے کے سے علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ کئی علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے ، کچے اور پکے مکانات میں بھی پانی داخل ہوگیا۔ سیکٹر ای الیون اور ڈی 12 میں سیلابی ریلے کی وجہ سے متعدد گاڑیاں بہہ گئیں۔

نالہ لئی میں پانی کی سطح میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، خطرے کی وجہ سے سائرن بجائے جا رہے ہیں اور یہ درخؤاست کی جا رہی ہے کہ شہری بلا ضرورت بالکل باہر نہ نکلیں،پاک فوج کے دستے طلب کرلیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں بادل پھٹنے کے باعث مختلف علاقوں میں سیلاب آگیا ہے۔ ٹیمیں نالوں اور سڑکوں کو صاف کر رہی ہیں امید ہے کہ ہم ایک گھنٹے میں سب کلیئر کرلیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US