اسلام آباد میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونے سے ماں اور بیٹا مر گیا ، گزشتہ روز سے شاروع ہونے والی بارش نے جڑواں شہر کا نظام درہم برہم کر کے رکھ دیا ہے ۔ اور آج صبح بادل پھٹنے سے اسلام آباد میں سیا،بی صورتحال پیدا ہو ئی جس کی وجہ سے پانی گھروں میں گھس گیا۔
ماں اور بچے کی موت کا افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے سیکٹر ای 11 ٹو میں پیش آیا ، اہلخانہ کے مطا بق نالے کا پانی گھر میں داخل ہو نے سے 4 بچے ارو ماں ڈوب گئے تھے البتہ 3 بچوں کو بچا لیا لیکن 1 بچے ارو ماں کو نہ بچا سکے اور وہ زندگی کی بازی ہار گئے۔
اس ہولناک واقعے پر ڈی سی اسلام آباد نے ریسکیو ٹیمز سے کہا کہ ایسی غفلت دوبارہ برداشت نہیں کی جائے گی اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ 3 گھنٹے کی مسلسل بارش کی وجہ سے نالے بپھر گئے ہیں۔
واضح رہے کہ جڑواں شہروں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال ہے جبکہ سیکٹر ای الیون 12 میں سیلابی ریلے کے باعث متعدد گاڑیاں بہہ گئیں ہیں۔