بہت سے افراد کو خوفناک فلمیں دیکھنے کا بہت شوق ہوتا ہے اور وہ انٹرنیٹ پر بھی اکثر اپنی پسندیدہ دہشت سے بھرپور فلمیں لگا کر انجوائے کرتے ہیں۔
یہ تو فلموں کی بات ہوگئی لیکن اگر کوئی خوفناک منظر آپ یا کوئی شے اکیلے میں آپ دیکھ لیں تو اس کے بعد کیا حال ہوگا کبھی سوچا ہے؟
انٹرنیٹ پر چند ایسی دل دہلا دینے والی تصاویروائرل ہوئی ہیں جنہیں دیکھ کر کسی کا بھی دل دہل جائے۔
آیئے دیکھتے ہیں کہ وہ کونسی تصاویر ہیں جنہیں کیمرے کی آنکھنے محفوظ کرلیا۔ کمزور دل والے افراد ایسی تصاویر دیکھنے سے گریز کریں۔
1- بچے کے پیچھے چکمتی آنکھیں
اس تصویر کو دیکھ کر کافی لوگ خوفزدہ ہوگئے ہوں گے کہ جب اس بچے کی تصویر لی گئی تو اُسی دوران کیمرے نے بچے کےعقب میں موجود چمکتی آنکھوں والے سائے کو کیپچر کر لیا۔
2- یہ آخر کون ہوسکتا ہے؟
یہ تصویر بھی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ہوٹل میں ایک چھوٹے قدم والے انسان جس کے اوپر سفید کپڑا ڈلا ہوا ہے ۔ آپ کے خیال میں کیا وہ کسی کی شرارت ہوسکتی ہے یا واقعی کوئی غیر مرئی مخلوق ہے؟
3- آدمی اپنے بچے کے ساتھ کھیلتا ہوا
ایک ویب سائٹ کے مطابق یہ تصویرسن 1986 کی ہے اس مقام پر ایک حادثہ پیش آیا تھا۔ حادثے کے دو سال بعد وہاں جاکر کسی نے تصویر کھینچی تو اس میں ایک آدمی کسی بچے کو اچھالتا ہوا دکھائی دیا۔
4- خوفناک سایہ
رات کے وقت فٹ پاتھ پر ایک سایہ اس تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔ یقینا آپ قریب نہیں جانا چاہیں گے۔
5- سنک میں سے کوئی جھانک رہا ہے؟
اس تصویر کو غور سے دیکھیں جسے دیکھ کر آپ کو لگے گا کہ کوئی سنک کی نالی کے اندر سے جھانک رہا ہے۔