آسمان پر جب کالے بادلوں کا ڈیرہ ہوتا ہے تو ہم یہی سمجھتے ہیں کہ شاید یہ بارش برسانے والے بادل ہیں لیکن ہر کالے بادل بارش برسانے والے نہیں ہوتے۔
آج ہم آپ کوموسم کے بارے میں بتائیں گے کہ کونسے رنگ کے بادل کب بارش برساتے ہیں۔
ایک تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ جب بادل گہرے سرمئی رنگ میں منڈلانا شروع کرتے ہیں تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ بارش کا وقت قریب آ گیا ہے اور آسمان میں موٹے سفید بادلوں کے ٹکڑے بتا دیتے ہیں کہ آج موسم خوبصورت ہوگا۔
سائنس کے مطابق بادل پانی کی انتہائی ننھی بوندوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور یہ بوندیں فضا میں ایک خاص بلندی پر کنڈینس ہونے کے بعد بادلوں کی شکل اختیار کر جاتی ہیں اور چونکہ پانی ٹرانس پیرنٹ ہوتا ہے اس لیے سورج کی دُھوپ ان بادلوں سے بکھر جاتی ہے جن سے انکا رنگ سفید نظر آتا ہے اور یہی سفید بادل سورج طلوع اور غروب ہوتے وقت گلابی، اورنج اور کبھی لال رنگ کے بھی نظر آتے ہیں جس کی وجہ سُورج کی روشنی کے ان پر پڑنے کے انداز کا بدلنا ہے اور کیونکہ بادلوں کا اپنا کوئی رنگ نہیں ہوتا اور جب سُورج کی روشنی ان سے منکعس ہوتی ہے تو انہیں دلچسپ رنگ دیتی ہے۔
بادلوں کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے جب گرتا ہے تو ان میں موجود پانی کی معمولی بوندیں برف بن جاتی ہیں اور جب سورج کی روشنی ان سے گزرتی ہے تو بادل عجیب سبز رنگ کے مائل ہوجاتے ہیں اور ان بادلوں کا مطلب ہوتا ہے کہ شدید بارش ہونے والی ہے اور بادلوں میں شدید طوفان موجود ہے۔
بادلوں میں جب پیلا رنگ زیادہ ظاہر ہونا شروع ہوجائے تو اسکا مطلب ہوتا ہے کہ ہوا میں دھوئیں کی مقدار زیادہ ہے اور قریب کہیں آگ لگی ہُوئی ہے۔