ویکسین لگوائیں ورنہ ۔۔ جانیے سندھ حکومت نے ایسا کیا فیصلہ کیا جس سے سب ویکسین لگوانے پہنچ گئے

image

کراچی کے شہریوں کی جانب سے کورونا ویکسینیشن کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا تھا جس کے بعد سندھ حکومت نے لیا بڑا اقدام جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد کورونا ویکسین لگوانے ایکسپو سینٹر پہنچ گئی۔

سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں کورونا ویکسین نہ لگوانے پر سم بند کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی جو کام آگئی، شہریوں کی بڑی تعداد ویکسین سینٹر پہنچ گئی۔

ایکسپو سینٹر میں ویکسینیشن کرانے کیلئے شہریوں کی لمبی قطاریں تاحال ایکسپو سینٹر پہنچی ہوئی ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1لاکھ 88 ہزار سے زائد لوگوں نے ویکسین لگوائی۔

خیال رہے کہ وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اعلان کیا تھا کہ ویکسین نہ کرانے والے کی سم بند کردی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US