واپڈا کی غفلت سے 3 معصوم بچوں کو بجلی کے کھمبے سے زور دار کرنٹ لگا ۔یہاں یہ بات بھی سننے میں آتی ہے کہ بارش ہے احتیاط کی جائے لیکن انسان آخر کتنی احتیاط کرے؟ جب حکومتی ادارے ہی اپنا کام اچھے طریقے سے انجام نہ دے رہے ہوں۔
انتظامیہ کی غفلت کا واضح ثبوت یہ ویڈیو ہے جس میں صاف دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 بچے گلی سے موٹر سائیکل پر گزر رہے تھے۔
کہ محلے کی گلیاں بارش کے پانی سے بھری ہوئی ہیں اور گلی کے کونے پر ایک بجلی کا کھمبہ بھی نصب ہے جو کہ شارٹ ہے مگر جیسے ہی بچوں کا موٹر سائیکل پر کھمبے کے پاس سے گذر ہوتا ہے تو بجلی کا جھٹکا لگنے سے بچے شدید متاثر ہوتے ہیں اور ایک دم بے ہوش ہو جاتے ہیں۔
یہ واقعہ گجرات کے علاقے خیبر محلے کا ہے ، کرنٹ لگنے سے 7 سالہ مؤزن، 7 سالہ طوبیٰ عظیم اور 27 سالہ معاذ متاثر ہوئے لیکن ان تینوں بچوں کو اسپتال داخل کروا دایا گیا ہے، حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق ان تینوں بچوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔