طلاق کے بعد اپنے بیٹے کے ساتھ رہ رہی ہیں ۔۔ جانیے ان 6 مشہور خواتین سیاست دانوں کے بارے میں ایسی معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

پاکستانی شوبز ستارے تو بہت دیکھیں ہیں جو کہ بڑی عمر کے باوجود اپنے آپ کو فٹ رکھے ہوئے ہیں، عمر بھی زیادہ ہونے کے باوجود چھوٹے لگتے ہے جبکہ یہی خواتین اپنے گھروں میں خوشحال زندگی گزار رہی ہیں۔.

لیکن آج آپ کو بتائیں گے کہ پاکستانی خواتین سیاست دان بھی کسی سے کم نہیں ہیں، سیاسی گرما گرمی کے باوجود ان خواتین نے اپنے آپ کو فٹ رکھا ہوا ہے۔ کوئی ماں بن کر بھی فٹ ہے تو کوئی سخت محنت و مشقت کے باوجود اپنے آپ کو سنبھالے ہوئے ہے۔

مریم نواز شریف:

مریم نواز پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما ہیں۔ مریم ویسے تو سیاسی طور پر متحرک ہیں لیکن ساتھ ہی ساتھ مریم ایک ماں بھی ہیں اور نانی بھی۔ 28 اکتوبر 1973 کو پیدا ہونے والی مریم کی عمر 47 سال لیکن آج بھی مریم اپنی عمر سے کم لگتی ہیں۔

مریم نے سیاسی طور اس طرح اپنے آپ کو متحرک رکھا ہے کہ وہ اپنی صحت کا بھی خیال رکھ رہی ہیں جبکہ اپنے نانی ہونے کا فرض بھی پورا کر رہی ہیں۔

حنا ربانی کھر:

پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم رہنما اور سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا شمار پاکستان کی خوبصورت خواتین میں ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں انہیں خوبصورت ترین وزیر خارجہ کا اعزاز ملا تھا۔ 1977 میں پیدا ہونے والی حنا اس وقت اپنے بچوں کے ساتھ خوش خرم زندگی گزر بسر کر رہی ہیں۔

حنا ربانی کی دو بیٹیاں بھی ہیں جو کہ انہی کی طرح خوبصورت ہیں۔ ایک کا نام دینا گلزار جبکہ دوسری کا نام عنایا گلزار ہے۔ حنا اپنے شوہر فیروز گلزار کے ساتھ رہتی ہیں۔

زرتاج گُل:

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور موجود حکومت میں بطور کلائمٹ چینج کی وزیر زرتاج گل اپنی ذمہ داریاں نبھا رہی ہیں۔ زرتاج گُل کا شمار بھی پاکستان کی خوبصورت ترین خواتین سیاست دانوں میں ہوتا ہے۔

1984 میں پیدا ہونے والی زرتاج گُل اس وقت 37 سال کی ہیں جبکہ وہ سیاسی گرما گرمی اور تناؤ کے باوجود اپنی صحت کو سبنھالے ہوئے ہیں۔ زرتاج گُل کا شمار ان خواتین سیاست دانوں میں ہوتا ہے جو کہ اپنا موقف دینے سے پیچھے نہیں ہٹتی ہیں۔ ہمایوں خان اخوند سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی زرتاج گُل نے اپنے آپ کو فٹ رکھا ہوا ہے۔

حنا پرویزبٹ:

حنا پرویز بٹ سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں رہتی ہیں، پاکستان مسلم ن کی رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ کا تعلق پنجاب سے ہے۔ حنا ٹوئیٹر پر کافی متحرک رہتی ہیں جبکہ وہ اپنے پارٹی کے موقف کو رکھنے میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ 1982 میں پیدا ہوئی ہیں جبکہ اس وقت حنا کی عمر 39 سال ہے۔

حنا ویسے تو ثمر حیات کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں مگر یہ شادی زیادہ سال چل نہ سکی اور طلاق پر اختتام پزیر ہوگئی۔ اس شادی سے حنا کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام محمد شیخ ہے۔ حنا کا کہنا ہے کہ میں اب بھی زندگی اچھی گزار رہی ہوں، لیکن پہلے جیسی نہیں۔

ثانیہ عاشق:

ثانیہ عاشق کا تعلق بھی مسلم لیگ ن سے ہے جبکہ ثانیہ نے 2018 کے الیکشن میں پنجاب اسمبلی کی سیٹ سے الیکشن جیتا تھا۔ مسلم لیگ ن کی متحرک اور نوجوان سیاست دان اپنے شوق کو نہ صرف پورا کر رہی ہیں بلکہ آگے آنے والی خواتین کے لیے بھی مشعل راہ ہیں۔

1993 میں پیدا ہونے والی ثانیہ کی عمر 28 سال ہے جبکہ وہ پاکستان کی خوبصورت ترین خواتین سیاست دانوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہو چکی ہیں


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US