لاک ڈاؤن کا آخری دن ۔۔ سندھ میں تعلیمی ادارے مزید 10 دن تک بند رہیں گے، وزیرِ تعلیم
سندھ بھر میں کورونا کی خطرناک صورتحال کے باعث سندھ حکومت کی جانب سے 8 اگست تک لاک ڈاؤن لگا دیا تھا اور تمام تر تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا۔ مگرآج چونکہ 8 اگست ہے اور لاک ڈاؤن کا آخری دن ہے اس لئے ہر کسی کوئی خوش ہے۔ اسی خوشی میں وزیرِ تعلیم سندھ نے بچوں کو ناراض نہ ہونے دیا اور مزید 10 دن تک اسکول بند کرنے رکھنے کا اعلان کردیا۔
سندھ کے وزیرِ تعلیم سردار شاہ
اور وزیر برائے یونیورسٹی اینڈ بورڈزاسماعیل راہو نے کراچی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ :
'' صوبہ سندھ میں اسکول 19
اگست تک بند رہیں گے۔
7 محرم سے جلوس شروع ہو جاتے ہیں جس سے بچوں کو آنے جانے میں شدید تکلیف ہوتی ہے، اس لیے 19 اگست تک اسکول بند رہیں گے، 7 اور 8 محرم کو صورتحال کو دیکھتے ہوئےدوبارہ اجلاس بلائیں گے۔
تعلیم صوبائی معاملہ ہے مگر این سی او سی کے پابند ہیں، اساتذہ اور اسٹاف کی ویکسینیشن پر بھی نظر رکھی جائے گی۔
وزیر برائے یونیورسٹی اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے مذید کہا کہ امتحانات میں نقل کی اجازت نہیں ہو گی 10 اگست سے انٹرمیڈیٹ کے رہ جانے والے پرچے شروع کرنے کا فیصلہ بھی کر دیا ہے۔
Click here for Online Academic Results