دنیا میں ایسے کئی عجیب و غریب اور حیرت انگیز واقعات ہوئے ہیں جو کہ انسان کو بھولنے نہیں دیتے اور جو اپنی نوعیت کے منفرد ہوتے ہیں۔
کئی واقعات میں قانون کی خلاف ورزی تو ہوتی مگر قانون کے رکھوالے ہی اس خلاف ورزی میں ملوث ہوتے ہیں اور پھر شہری ہی انہیں قانون کی پاسداری سکھاتا ہے۔ لیکن آج ہماری ویب آپ کے لیے ایک ایسی خبر لے کر آیا ہے جس میں ٹریفک پولیس اہلکار کو شہری کا چالان کرنا مہنگا پڑ گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی شہر میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے جہاں ٹریفک پولیس اہلکار نے بجلی کی کمپنی میں کام کرنے والے ملازم کا چالان کاٹ دیا، بدلے میں شہری نے اسی ٹریفک پولیس اہلکار کے آفس کی بجلی کاٹ دی۔
شری نواز نامی ملازم کو ٹریفک پولیس اہلکار رمیش چندر نے اس وقت روکا جب وہ ایک بجلی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جا رہے تھے۔
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس اہلکار نے شری نواز کا چالان کر دیا، جس پر شری نواز کا کہنا تھا کہ اس بار معاف کر دیں اگلی بار سے دھیان رکھوں گا۔ مگر پولیس اہلکار چالان کاٹنے پر بضد تھا۔ اس صورتحال میں شری نواز نے اپنے ساتھیوں کو صورتحال سے آگاہ کر دیا اور آںےسے معزرت کر لی۔
ہیلمٹ نہ پہننے پر ٹریفک پولیس اہلکار نے شری نواز کا 500 بھارت روپے کا چالان کاٹ دیا۔ پولیس اہلکار اس بات سے بے خبر تھے، کہ شری نواز کے دماغ میں کیا کچھڑی پک رہی ہے۔
شری نواز نے اپنے آفس میں آ کر ٹریفک اہلکار کے بجلی کے بلوں کو جانچنا شروع کر دیا، اور معلوم یہ ہوا کہ ٹریفک پولیس اہلکار کے تھانے کی بجلی کا بل جنوری 2016 سے ادا نہیں کیا گیا ہے۔ شری نواز نے اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹریفک اہلکار کے تھانے کی بجلی کاٹ دی۔
شری نواز کا کہنا تھا کہ وہ پولیس والے مجھے قانون سکھا رہے تھے، بجلی کا بل نہ بھرنے پر میں نے بھی بجلی کاٹ دی۔ شری نواز کا کہنا تھا کہ اس تھانے کا تقریبا 7 لاکھ بھارتی روپے کا بل بھرا نہیں گیا۔