اب تو بوڑھے ہوگئے ۔۔ اب اسکول قیامت کے وقت ہی کھلیں گے، اور اسی وقت امتحان ہوگا! سوشل میڈیا پر وائرل 3 میمز، جس نے سب کو ہنسنے پر مجبور کر دیا

image

پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی ادارے بند تھے وب کھلنا شروع ہو چکے ہیں۔ لیکن صورتحال کے پیش نظر اب بھی تعلیمی اداروں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

اس صورتحال میں دنیا بھر میں جہاں عوامی مقامات اور عوامی جلسے جلوسوں میں ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے اور پابندیاں تک لگائی جا رہی ہیں وہیں سندھ حکومت الٹی راہ پر گامزن ہے۔

گزشتہ دنوں سندھ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ کیا گیا تھا، اس فیصلے میں تعلیمی ادارے 30 اگست تک بند کرنے کو کہا گیا ہے۔ جبکہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا تھا۔

اس فیصلے میں عوام میں شدید غم و غصہ اور تشویش پائی جاتی ہے۔ کوئی سندھ حکومت کو اس فیصلے پر تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے تو کوئی اسے میمز میں شامل کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہے جس میں کچھ بوڑھی عورتیں اسکول کو جا رہی ہیں اور یونیفارم بھی پہنا ہوا ہے۔ صارفین اس میم کو سندھ حکومت کے فیصلے کے ساتھ جوڑ رہے ہیں۔ کوئی کہہ رہا ہے کہ جب سندھ حکومت تعلیمی اداروں کو کھولے گی، تو صورتحال کچھ یوں ہوگی۔

جبکہ ایک اور میم میں ایک بچی اپنی کتابوں کی طرف ہاتھ بڑھا رہی ہے جب ہی ایک شخص نے اس بچی کے ہاتھ پر اپنا پاؤں رکھا ہوا ہے۔ اس میم میں بھی بچی کو طالب علموں اور شخص کے پاؤں کو سندھ حکومت سے تشبیہہ دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ایک میم ایسا بھی ہے جو کہ سندھ حکومت کی سمت کو واضح کر رہا ہے۔ اس میم میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باقی تمام صوبے ایک سمت میں ہیں جبکہ سندھ حکومت الٹی سمت میں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US