مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل سے مل کر حیران رہ گئے

image

کہا جاتا ہے کہ دنیا میں ایک شکل کے کہی لوگ ہوتے ہیں۔ اور ہم نے ایسے بھی دیکھا ہے کہ دنیا میں مشہور شخصیات کے کہی ہم شکل سامنے آچکے ہیں۔ لیکن آج معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ہم شکل ان کے سامنے آگیا۔

دراصل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل سے ملاقات کررہے ہیں۔ جبکہ مولانا طارق جمیل اپنے ہم شکل کو حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔ اور وہاں پر دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جانے والا شخص مولانا طارق جمیل سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔ جبکہ اس شخص نے مولانا جیسے کپڑے اور ڈریسنگ بھی کی ہوئی ہے۔

تاہم ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ ایک شخص مولانا کو بتا رہا ہے کہ ابھی تھوڑی دیر پہلے بہت سے لوگ ان (ہم شکل) سے مولانا طارق جمیل سمجھ کر مصافحہ کرکے گئے ہیں۔

ویڈیو میں وہ شخص کہتا ہے کہ ایک دفعہ ہم لوگ چائے کے ہوٹل پر گئے تھے تو آپ کے ہم شکل نے ہوٹل والے کو چائے لانے کو کہا تو وہ مولانا سمجھ کر کہنے لگا کہ صرف چائے نہیں پراٹھا بھی لاتا ہوں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US