ہماری ویب ہمیشہ آپ کے لئے کچھ نئی معلومات لاتا ہے آج ہم آپ کے لئے لائے ہیں دنیا کے چند انوکھے اور عجیب لوگوں کے بارے میں ایسی معلومات جو سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
دنیا کے عجیب و غریب اور دلچسپ لوگ
• گیری ٹرنر
گیری دنیا کے وہ پہلے شخص ہیں جنہیں سب سے لچکدار جلد رکھنے کا اعزاز حاصل ہے، ان کے پورے جسم کی جلد (اسکن) اتنی لچکدار ہے کہ یہ اسے جتنا چاہے کھینچ لیتے ہیں انہیں اپنی اس انوکھی خوبی کے بارے میں جب پتہ چلا جب وہ صرف 10 سال کے تھے۔
• یو زِنہوان
یہ دنیا کے پہلے ایسے شخص ہیں جن کا تعلق چائنہ سے ہے اور ان کے جسم کا 96 فیصد حصہ بالوں سے ڈھکا ہوا ہے، انہیں ایسے بال رکھنے کا شوق نہیں ہے اور وہ کئی بار لیزر ٹریٹمنٹ کروا چکے ہیں مگر یہ کسی ایسی بیماری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ان کے جسم پر بار بار بال اُگ جاتے ہیں یہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔
• لیزی ولاسکوس
یہ ایک ایسی خاتون ہیں جو روزانہ 5000 سے لے کر 8000 کیلوریز استعمال کرتی ہیں لیکن پھر بھی ان کا وزن نہیں بڑھتا، جبکہ اتنی زیادہ مقدار میں کیلوریز کھانے کے بعد بھی ان کا وزن صرف 30 کلو ہے، یہ سب انہیں ایک عجیب بیماری کی وجہ سے ہے جس کی وجہ سے ان کا جسم چربی اور گوشت کو بنا ہی نہیں پاتا اور اس لئے وہ بچپن سے ہی بہت کمزور ہیں۔
یہ اپنی اسی انوکھی بیماری کی وجہ سے بے حد مشہور ہیں ان کی اپنی ایک ڈاکیومنٹری بھی ہے اور یوٹیوب پر ان کے 70 ملین ویوز ہیں۔
• کارلوس
کارلوس ایک ایسے شخص ہیں جو اپنے آدھے سر کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، ان کی یہ حالت 14 سال کی عمر میں ایک کار حادثے کی وجہ سے ہوئی تھی کہا جاتا ہے کہ ان کا سر ایک پول سے ٹکرا گیا تھا جس کے بعد وہ حیرت انگیز طور پر زندہ تو بچ گئے لیکن ان کا سر آدھا دب گیا۔
اس ہی طرح کی مزید معلومات کے لئے ابھی ہماری ویب کے فیس بک پیج ہر جائیں اور کمنٹ میں ہمیں بتائیں کہ آپ کو یہ معلومات کیسی لگی۔