انھوں نے سیاست کی پڑھائی کی ہے۔۔۔ جنید صفدر لندن میں کیا کرتے ہیں؟ جانئیے ان کی زندگی کے بارے میں چند حیران کن باتیں جو کم لوگ جانتے ہیں

image

جنید صفدر کے گائے ہوئے زبردست گیت نے ہر جگہ ان کی شہرت کی دھوم مچا دی ہے اور وہ راتوں رات اسٹار بن گئے ہیں۔ اس آرٹیکل میں “ہماری ویب “ کے پڑھنے والوں کے لئے جنید صفدر کی اپنی گلوکاری کے حوالے سے فینز کو دیے جانے والے جوابات اور ان کی زندگی سے متعق کچھ دلچسپ باتیں بتائی جائیں گی۔

جنید صفدر کی نجی زندگی

جنید صفدر پاکستانی سیاستدان اور تین بار وزیرِ اعظم بننے والے نواز شریف کے نواسے ہیں۔ ان کی والدہ مریم نواز ن لیگ سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ والد کیپٹن صفدر ہیں۔ جنید صفدر 6 اپریل 1995کو لاہور میں پیدا ہوئے اور اس حساب سے ان کا ستارہ ثور ہے۔ جنید صفدر لندن میں رہتے ہیں اور وہیں سے انھوں نے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔ جنید صفدر دو بہنوں کے اکلوتے بھائی ہیں۔

آرمی میں جانا چاہتے ہیں

مریم نواز نے بیٹے کے خوابوں کا ذکر کرتے ہوئے ایک بار انکشاف کیا کہ جنید صفدر آرمی میں جانے کے خواہشمند ہیں۔ اس کے علاوہ جنید کو گھڑ سواری اورر گلوکاری کا بھی شوق ہے۔ لیکن چونکہ جنید نے دورانِ تعلیم سیاست اور گورننس جیسے مضامین پڑھ رکھے ہیں اور پاکستان میں وہ کافی مقبولیت بھی رکھتے ہیں جس کی وجہ سے مبصرین کے خیال میں وہ اپنے نانا اور والدہ کی طرح سیاست کے میدان میں بھی آسکتے ہیں۔ ان سب باتوں کے علاوہ جنید صفدر اپنے والدین، بہن بھائیوں اور والدہ سے بھی کافی قریب ہیں۔

جنید صفدر کی شادی

حال ہی میں جنید کی شادی ہوئی ہے اور ان کی دلہن کا نام عائشہ سیف ہے۔ ان کی شادی جہاں دلہن کے لباس اور مریم صفدر کی وڈیو کال سے شادی میں شرکت کی وجہ سے مشہور ہوئی وہیں اس شادی میں دولہے نے گانا گا کر سب کے دل جیت لئے۔ ایک نجی ویب سائت پر جنید صفدر نے اپنے گانا گانے کی صلاحیت پر مداحوں کو ان کے سوالات کے جواب دیے جو ہم قارئین کی دلچسپی کے لئے یہاں شئیر کررہے ہیں۔

محمد رفیع کے گانے پسند ہیں

ایک سوال کے جواب میں جنید صفدر نے تایا کہ “’کیا ہوا تیرا وعدہ‘ بچپن سے سُن کر بڑا ہوا ہوں اور اس کی میں خود تعریف کرتا ہوں۔ محمد رفیع کے بہت سے گانے ان کے پسندیدہ ہیں، میں انہیں ہی سُن کر بڑا ہوا ہوں اور ان ہی گانوں کے لیرکس بھی جاندار ہیں۔

موسیقی کے لئے کوئی تربیت نہیں لی۔۔۔

جب ایک فین نے ان سے اتنی اچھی گلوکاری کی ٹریننگ کے بارے میں وچھا تو جنید صفدر کا جواب تھا کہ “میں نے موسیقی کے حوالے سے کبھی کوئی تربیت یا ٹریننگ نہیں لی، موسیقی سے لگاؤ خود بخود ہی ہوگیا‘ اور ایک شرارتی فین کے سوال کا جوا دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وہ اپنی بیگم عائشہ سیف کے ساتھ کوئی ڈو اٹ گانا نہیں گاتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US