رمیز راجہ نئے چیرمین پی سی بی مقرر۔۔۔ جانیے کن اہم شخصیات نے مبارکباد پیش کی

image

کچھ دن پہلے ہماری ویب نے اس بات کی خبر دی تھی کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیرمین کیلئے سابق کپتان رمیز راجہ کے نام پر غور کررہے ہیں۔

تاہم رمیز راجہ نے غیر ملکی خبر ویب سائٹ سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کردی۔ خبر کے مطابق رمیز راجہ نے چیرمین پی سی بی کے طور پر عہدہ سنبھالا کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جبکہ رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ چیرمین پی سی بی بننا میرے لیے بڑی اعزاز کی بات ہے اور میرا ہدف پاکستان میں کرکٹ کی بہتری لانا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مجھے آپ سب کی سپورٹ اور دعاؤں کی ضرورت ہے۔

تاہم سوشل میڈیا سایٹ پر مختلف افراد کی جانب سے رمیز راجہ کو مبارکباد پیش کی گئی۔ جس میں خاتون پاکستانی اسپورٹس اینکر زینب عباس نے لکھا، رمیز راجہ کے بطور چیرمین پی سی بی بنے پر بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ پاکستان کرکٹ کے لیے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانے کا یہ بہترین موقع۔

جبکہ پاکستانی مشہور اداکار فہد مصطفیٰ نے رمیز راجہ کی پرانی تصویر کے ساتھ لکھا مبارک ہو نئے پی سی بی چیرمین۔

واضح رہے کہ پی سی بی کے موجودہ چیرمین احسان مانی نے اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پر مزید کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US