پاکستان تحریک انصاف حکومت کی 3 سالہ کارکردگی کے حوالے سے شہر اقتدار اسلام آباد میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے, جس میں وزیر اعظم عمران خان قوم سے تین سال کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب میں اپنی تین سالہ کارکردگی سے متعلق مختلف نکات سامنے رکھے۔
عمران خان نے کہا کہ اقتدار سنبھالا تو 20 ارب ڈالر خسارہ تھا آج 1.8 ارب ڈالر ہے۔
انہوں نے کہا جب ملک مقروض تھا ہم نے حکومتی اخراجات کم کیے۔
انہوں نے کہا کہ 10سال بعد 18 فیصد انڈسٹری میں اضافہ ہوا جبکہ سیمنٹ کی 42 فیصد سیلز بڑھی۔
گاڑیوں سے متعلق عمران خان نے بتایا کہ کاروں کی 85 فیصد سیلز بڑھی ہے۔
وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ جب اقتدار سنبھالا تو ٹیکس وصولی 3800 ارب تھی جو اب 4700 ارب روپے ہوگٸی ہے۔
مزید عمران خان کا تین سالہ کارکردگی سے متعلق کہنا تھا کہ 3سال قبل زرمبادلہ ذخائر 16.4 ارب ڈالر تھے آج 27 ارب ڈالر ہیں،
اقتدار سنبھالا تو 20 ارب ڈالر خسارہ تھا آج 1.8 ارب ڈالر ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت 25 جولائی 2018 کو ہونے والے عام انتخابات کے نتیجے میں قائم ہوئی تھی۔