غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ائیرپورٹ پر زوردار دھماکا سنا گیا ہے۔ جبکہ پنٹاگون کے پریس سیکرٹری جان کربی نے سوشل میڈیا سایٹ ٹویٹر پر کابل ایئر پورٹ کے باہر دھماکے کی تصدیق کی ہے۔ تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں دی
جبکہ غیر ملکی صحافی کے مطابق کہی انسانی جانوں کے نقصان کی اطلاعات ہیں۔ اور ابتدائی تحقیقات میں یہ خودکش دھماکہ ظاہر ہوتا ہے۔
یاد رہے افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد ہزاروں افراد کابل ایئر پورٹ کہی دنوں سے موجود تھے۔