گانے گانا اسلام میں حرام ہے ۔۔ طالبان نے موسیقی پر سخت پابندی عائد کر دی

image
موسیقی روح کی غذا ہے، یہ جملا آپ نے بہت سُنا ہوگا، مگر صرف ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اس کو اپنا دوست سمجھ لیا ہے۔ ایک اسلامی ریاست میں ایسے اصول و قوانین کی ہر گز جگہ نہیں ہوتی اور اب طالبان نے افغانستان میں نئی حکومت قائم کرتے ہوئے وہ تمام اصول و ضوابط بدل دیئے جن سے اسلامی ریاست کا قیام ناممکن تھا ۔ ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ: '' اسلام میں موسیقی حرام ہے، افغانستان میں موسیقی پرپابندی عائد کی جائے گی۔ لوگوں کو مجبورنہیں کریں گے بلکہ موسیقی چھوڑنے پرراضی کریں گے۔ خواتین کو تین دن سے زیادہ کا سفرکرنا ہے تو مرد سرپرست کا ہونا لازمی ہو گا، ماضی کو بھلا کر مستقبل تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ آگے بڑھ کر افغانستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا چاہتے ہیں''

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US