افغانی کب کراچی آرہے ہیں اور یہاں کتنے دن اور کہاں رہیں گے؟

image

طالبان کا افغانستان کے دارالحکومت کابل میں کنٹرول کے بعد غیر ملکیوں کا افغانستان سے انخلاء جاری ہے۔ جن میں سے کہی افراد پاکستان پہنچیں گے۔ تاہم رپورٹ کے مطابق افغانستان سے ہزاروں افراد کراچی آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق افغان اور غیر ملکی افراد آئندہ 3 سے 4 روز میں صوبے سندھ کے دارالحکومت کراچی آئیں گے۔ جو کہ کراچی میں کچھ روز قیام کریں گے۔

جبکہ کمشنر کراچی کی جناب سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ کور ہیڈ کوارٹر 5 میں غیر ملکی افراد کے کراچی میں آنے کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا۔ جس کی صدارت چیف آف سٹاف نے کی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملیر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب غیر ملکی اور افغان باشندوں کے حوالے سے انتظامات کیے جائیں۔ جبکہ کراچی میں آنے والے باشندوں کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مدد لینے کا کہا گیا ہے۔

تاہم کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ کے نزدیک ہوٹل رامادہ اور دیگر جگہوں کی نشاہدہی کی جائے۔ جبکہ نشاہدہی کیے گئی جگہوں پر محکمہ صحت اور دیگر احکام کو کمشنر ملیر کی معاونت کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔

تاہم جو مسافر ہوٹل میں قیام کریں گے وہ اپنا خرچ خود اٹھائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US