کراچی کی فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔ دو سگے بھائیوں سمیت 14 افراد جان کی بازی ہار گئے

image

کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 14 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے مہران ٹاؤن میں واقع ایک کیمیکل فیکٹری میں صبح 10 بجے کے قریب آگ لگنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا اور آگ اتنی زیادہ تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری میں پھیل گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث آگ پھیل گئی۔

فیکٹری میں آگ بجھانے میں مصروف فائر بریگیڈ کے عملے کے 2 افراد بھی زخمی ہوئے ہیں تو وہیں فیکٹری کی دیواروں کو توڑنے کے لیے بڑی مشینری کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیکٹری میں 21 ملازم موجود تھے جن میں سے اب تک 14 مزدوروں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جس میں سے 10 لاشوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ فیکٹری کے اندر اب بھی لوگ موجود ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US