یہ ٹیٹو کس کس کو پسند ہے۔۔ مریم نواز کے مداح نے ہاتھ پر مریم کی تصویر بنوا ڈالی، مریم نواز نے کیا جواب دیا؟ جانیئے

image

گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سعود بٹ نامی ایک صارف نے ایک تصویر شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے ہاتھ پر مسلم لیگ ن رہنما مریم نواز کی تصویر کا ٹیٹو بنا ہوا ہے۔

مریم نواز کے مداح سعود بٹ نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ''یہ ٹیٹو کس کس کو پسند ہے؟''

جس پر مریم نواز نے اپنے مداح کا شکریہ کرتے ہوئے ٹائٹر صارف کے اس پوسٹ کو ری ٹوئیٹ کیا اور شکریہ، دعائیں، اور دل والا ایموجی کیپشن کیا۔

مریم نواز کے مداح سعود بٹ کی جانب سے شئیر کردہ اس تصویر کو بھرپور لائیک اور شئیر کیا گیا اور سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے مریم نواز کی تصویر والے اس ٹیٹو پر تبصرہ بھی کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ مریم نواز کے دنیا بھر میں چرچے ہیں اور انہیں پاکستان کی خوبصورت ترین سیاسی رہنماؤں میں شمار کیا جاتا ہے اور اکثر سوشل میڈیا پر ان کے چرچے رہتے ہیں، گزشتہ دنوں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز میں بھی مریم نواز کی خوبصورتی کا خوب چرچہ رہا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US