گزشتہ روز شہر کراچی کے علاقے کورنگی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے کئی مزدور جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ اب تک کی رپورٹ کے مطابق 2 بھائی سمیت 17 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔
آگ کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہلخانہ غم سے نڈھال ہیں۔
واقعہ کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی ریسکیو ٹیمیں اور ویلفئر ٹرسٹ آگ بجھانے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچیں لیکن فیکٹری میں دھواں بھر جانے کے باعث انہیں شدید مشکلات پیش آئیں۔
ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے بھی ہلاک ہوا۔ انڈیپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے علاقہ مکینوں میں سے موجود ایک شخص نے بتایا کہ فیکٹری کی کھڑکی پر بچے کھڑے چلا رہے تھے کہ بچاؤ بچاؤ، اس شخص کا کہنا تھا کہ آگے ڈیپارٹ میں آگ لگی ہوئی تھی تو چوکیدار سے چابی مانگی تو اس نے چابی دینے سے انکار کر دیا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کی گاڑیاں تاخیر سے پہنچیں جس کے باعث آگ پھیل گئی، اندر موجود مزدور مدد کے لیے پکارتے رہے۔