برآمدات کم، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملکی تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے متجاوز

image

رواں مالی سال کے 6 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 19 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا دسمبر برآمدات میں 8.7 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا دسمبر درآمدات میں 11.28 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال پہلی ششماہی میں 15 ارب 18 کروڑ ڈالر سے زائد برآمدات ہوئیں، 6 ماہ میں درآمدات 34 ارب 38 کروڑ ڈالر سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں 16 ارب 63 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی برآمدات تھیں جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 30 ارب 90 کروڑ ڈالر کی درآمدات تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ سال دسمبر کے مقابلے رواں مالی سال دسمبر میں برآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات میں 2 فیصد اضافہ ہوا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US