افغانستان کی موجودہ صورتحال میں جہاں غیر ملکیوں سمیت افغانی افغانستان سے انخلاء کر رہے ہیں وہیں بیرون پروازیں بھی افغانستان نہیں کر رہی ہیں۔ جس سے صورتحال خراب ہو رہی ہے۔
افغانستان کی خراب صورتحال میں بھی جہاں تمام بین الاقوامی پروازیں بند ہیں وہیں پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز ( پی آئی اے) نے انسانیت کی اعلٰی مثال قائم کی ہے۔ اسی کاوش نے دنیا کو پی آئی اے کے اقدامات پر تعریف کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ہماری ویب کی اس خبر میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ کس طرح ان وہ ادارے جنہوں نے پی آئی اے پر پابندی لگائی تھی، آج وہی ادارے پی آئی اے کے مشکور ہی اور عملے اور شہریوں کی بحفاظت واپسی کی اپیل کر رہے ہیں۔
افغانستان کی خراب صورتحال کے پیش نظر پی آئی اے نے خصوصی نظر رکھے ہوئی ہے، حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 6 ہزار سے زائد مسافر کابل سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
جبکہ یورپی یونین کی سفیر ایندرولا کامینارا نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی آئے اے کا شکریہ، جنہوں نے ہمیں اسلام آباد تک پہنچانے کے لیے دن رات ایک کر دیے۔
آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹیلینا جیورجیویا نے اپنے ٹوئیٹ میں پی آئی اے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی آئی اے کے آئی ایم ایف کے عملے کو محفوظ راستہ فراہم کرنے کے لیے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ عملے اور ان کی فیملی کے باحفاظت واپسی پر ہم پی آئے اے شکر گزار ہیں۔ جبکہ آئی ایم ایف ی سربراہ نے وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔