‏پاکستان میں پہلے دور میں شادی کی تقریبات کیسی ہوتی تھیں؟ دیکھیے چند دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز جو یقیناً آپ کے گھر میں بھی موجود ہوں گی

image

آج سے تقریباً پچیس تیس سال قبل ہونے والی شادی کی تقریبات اپنی مثال آپ ہوتی تھیں۔ سادگی بھرے اس دور میں جب سب مہمان ایک گھر میں اکھٹا ہوتے تھے تو محبت اور اپنائیت ایک دوسرے کے چہروں پر عیاں ہوتی تھی اور یہی وجہ تھی کہ پہلے دور کے رشتے مضبوط چٹانوں کی مانند ہوتے تھے۔

'ہماری ویب' کی جانب سے پچیس تیس سال قبل پاکستانی گھروں میں شادی کی تقریبات، روزہ کشائی اورپرانے وقتوں میں استعمال ہونے والی چیزوں سے متعلق پرانی یادوں پر روشنی ڈالی جا چکی ہے جو کہ صارفین کو بے حد پسند آئی تھیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو آج ہم آپ کو دکھانے جا رہے ہیں و آج سے تقریباً تیس سال پہلے کی شادی کی تقریب ہے جس میں نوجوان بچے رقص کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا دولہن صوفے پر بیٹھے ہیں اور ان کے سامنے ایک لڑکا آکر ڈانس کرنا شروع کر دیتا ہے جو اس وقت کے لحاظ سے یقیناً کسی ڈسکو ڈانس سے کم نہیں ہوتا ہوگا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اور بھی مہمان وہاں موجود ہیں جو اس لڑکے کے ڈانس سے محظوظ ہو رہے ہیں۔

مزید تصاویر اور ویڈیوز ملاحظہ کیجیے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US