بعض اوقات چاہے ہم چند تصویروں کو جتنا بھی غور سے دیکھ لیں ہماری آنکھیں اس میں موجود گڑ بڑ کو پکڑنے میں ناکام ہوجاتی ہیں یا بہت کم لوگ ہی غلطی پکڑنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر کئی ایسی تصویری پہیلیاں موجود ہیں جو ہمارے ذہنوں کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں اور ہمارے لیے یہ یقین کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ تصویر اصلی ہے یا پھر فوٹو شاپ پر ایڈٹ کی ہوئی۔
اسی طرح کی 5 دماغ کو گھما دینے تصاویر لے کر ہم ایک بار پھر حاضر ہوئے ہیں جس کو سمجھنے میں وقت لگ سکتا ہے۔
1- دو سر والے کتے
اس تصویر نے تو انٹرنیٹ صارفین کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ کیونکہ اس میں 2 سر والے پالتو کتے دکھائی دے ہیں۔ کیا آپ تصویر کی حقیقت بیان کرسکتے ہیں؟
2-گھر کے باغیچے میں رینبو
ایسا شاید پہلی بار ہی دیکھنے میں آیا ہوگا کہ برسات کے بعد دکھائی دینے والی رنگ برنگی رینبو آسمان سے گھر کے گارڈن میں بھی پہنچ رہی ہے۔ کیا آپ کو تصویر اصلی نظر آتی ہے یا پھر فوٹو شاپ پر ایڈٹ۔
3- ناخوش سورج مکھی
مذکورہ تصویر میں سورج مکھی کے پھول پر ایک اداس چہرہ ظاہر ہورہا ہے۔ اسے اتفاق بھی کہا جا سکتا۔
4-لڑکی ٹوٹی کرسی پر بیٹھی ہے؟
اس تصویر نے تیز دماغ اور آنکھوں والے افراد کو بھی سوچنے پر مجبور کر دیا ہے کہ آیا لڑکی اس طرح کی کرسی پر کیسے بیٹھی ہے؟ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرسی کی دو ٹانگیں درمیان سے غائب ہیں جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ لڑکی ٹوٹی کرسی پر براجمان ہے۔
5- چار انگلیوں والا ہاتھ
ممکن ہے کہ یہ تصویر اصلی ہو لیکن حیران کردینے والی اس تصویر نے لوگوں کی توجہ ضرور حاصل کرلی ہے۔