نجم سیٹھی پاکستان کے مشہور صحافی ہیں۔ نجم سیٹھی مختلف چینلز پر شو کرتے رہے ہیں جس میں جیو نیٹورک کا "آپس کی بات" کافی مقبول رہا۔ آج کل یہ 24 نیوز پر نجم سیٹھی شو پر سیاسی تجزیہ کرتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں آپ کو نجم سیٹھی کی زندگی کے بارے میں بتایا جائے گا۔
ان کے دو بچے ہیں
نجم سیٹھی 1948 میں پیدا ہوئے۔ ان کی شادی سیدہ میمنات محسن(جگنو محسن) سے 1983 میں ہوئی۔ جگنو محسن سیاست دان ہیں اس کے علاوہ صحافی اور ٹی وی شو کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔ نجم اور جگنو کے دو بچے ہیں جن میں سے ایک میرا سیٹھی ہیں جو کہ شادی شدہ ہیں اور ایکٹنگ اور میزبانی کرچکی ہیں اور ایک بیٹے علی سیٹھی ہیں جو مشہور گلوکار ہیں۔نجم سیٹھی کہتے ہیں کہ وہ مزاجاً سخت نہیں ہیں اس لئے وہ سخت باپ بھی نہیں ہیں اور بچوں سے ان کا بہت دوستانہ تعلق ہے۔
تین بار جیل جا چکا ہوں
نجم سیٹھی نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنی زندگی میں تین بار جیل جاچکے ہیں لیکن پہلے وہ جوان تھے اب وہ جیل نہیں جانا چاہتے۔
تین سو سال پرانی بالکنی کے لئے نیا گھر بنالیا
نجم سیٹھی کا گھر کافی خوبصورت اور بڑا ہے۔ اپنے گھر کے بارے میں ایک انوکھی بات بیان کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک عمارت میں 300 سال پرانج بالکنی موجود تھی ایک صبح میرا ایک دوست میرے پاس آیا کہ عمارت گرائ جارہی ہے اور اتنی قدیم بالکنی ٹوٹ جائے گی جو کہ ایک تاریخی ورثہ ہے ہمیں کسی بھی طرح اسے بچانا چاہیے۔ پھر ہم اس بالکنی کو کسی طرح سے نکال کر لے آیا اور یہ گھر ایسے بنوایا کہ اس میں وہ بالکنی فٹ آجائے ۔ اس کے علاوہ نجم سیٹھی کے گھر میں ایک لائبریری ہے جس میں دس ہزار سے زائد کتابیں موجود ہیں۔
پسند نا پسند
نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انھیں چائے اور کافی میں کافی زیادہ پسند ہے اور اسی طرح وہ بریانی کے شوقین ہیں۔ البتہ کھانا بہت زیادہ نہیں کھاتے اور ناشتے میں ابلا انڈا، رات کا بچا ہوا سالن اور ٹوسٹ کھاتے ہیں