میں نے شادی ہی نہیں کی ۔۔ جانیئے دنیا کے سب سے بوڑھے لوگوں نے اپنی لمبی عمر کا کیا راز بتایا؟

image

ہم آج کل دیکھ رہے ہیں کہ لوگ بہت کم عمر میں ہی بےشمار بیماریوں کا شکار ہو کر بہت جلدی ہی دنیا سے رخصت ہو رہے ہیں، لیکن کہیں نہ کہیں اس میں ہماری طرزِ زندگی کا بھی ایک بڑا کردار ہے۔

کہتے ہیں کہ پچھلے زمانے کے لوگ اپنی غذا کا بہت خیال رکھتے تھے اور یہی وجہ ہے کہ ان میں سے اکثر آج بھی ہم میں موجود ہیں ایسے ہی ایک شخص کے بارے میں ہم آج آپ کو بتانے والے ہیں جن کی عمر 109 سال ہے۔

اس بوڑے شخص کا نام جون ہے جنہوں نے حال ہی میں اپنی 109 ویں سالگرہ منائی اور اپنی لمبی عمر کا راز بھی بتا دیا۔

جون کی لمبی عمر کا کیا راز ہے؟

جون نے بتایا کہ وہ اپنے کھانے پینے کا بہت خیال رکھتے ہیں اور روزانہ رات کے کھانے میں سالوں سے صرف مچھلی اور چپس کھا رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ وہ ایسا کچھ نہیں کھاتے جو ان کو کسی بھی طرح سے نقصان پہنچا سکتی ہو چاہے ان کا کتنا بھی دل ہو مگر وہ صرف مچھلی ہی کھاتے آ رہے ہیں اور یہی ان کی لمبی عمر اور صحت مند زندگی کا راز ہے۔

122 سالہ خاتون کی لمبی عمر کا راز

فرانس سے تعلق رکھنے والی جئین لوئیس دنیا کی سب سے لمبی عمر رکھنے والی خاتون کے اعزاز کے ساتھ 122 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوئیں جن ان سے پوچھا گیا کہ ان کی لمبی عمر کا راز کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ زیتون کے تیل کا استعمال اور ڈارک چاکلیٹ استعمال میری لمبی عمر کا راز ہے۔

اس کے علاوہ سنگاپور سے تعلق رکھنے والی 107 سالہ عمر رسیدہ خاتون سے ان کی لمبی عمر کا راز پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی شادی نہیں کی اور یہی میری لمبی عمر کی وجہ ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US