شادی ایک ایسا زندگی کا پوائنٹ ہے جو پوری زندگی کو ایک نیا رخ دیتا ہے۔ پھر چاہے انسان کے جزبات اور احساسات ہوں یا پھر رشتے۔ غرض ہر طرح تبدیلی آنا معمول ہے۔
لیکن آج آپ کو ایک ایسی شادی کے بارے میں بتائیں گے جس میں شادی میں شرکت نہ کرنے ہر دلہا اور دلہن نے مہمان سے انوکھا بدلا لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نارتھ امریکہ میں واقع ملک جمائکا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں دلہا اور دلہن نے بڑی اہتمام کے ساتھ شادی کا بندوبست کی، مہمانوں کے کیے کھانے کا انتظام بھی کیا اور دعوت نامے بھی بھجوائے۔ مگر صورتحال اس وقت حیرت انگیز ہو گئی دلہا اور دلہن کے دو مہمانوں نے شادی میں شرکت نہیں کی۔
شرکت نہ کرنا معمولی بات ہے مگر ان کی شرکت نہ کرنا دلہا اور دلہن کو اچھا نہیں لگا۔ اور ان دونوں مہمانوں کے کھانے کے خرچے کا بل انہیں ارسال کر دیا۔
سوشل میڈیا پر اس جوڑے کی وائس میسج لیوس فلپ نامی شخص کی جانب سے شئیر کیا گیا تھا جس میں صارف کا کہنا تھا کہ میں نے آج تک ایسی شادی نہیں دیکھی ہے۔ جبکہ اس ان وائس میسج میں دونوں مہمانوں کی تعداد بھی لکھی گئی ہے جو کہ دو ہے، جبکہ ایک مہمان کے کھانے کی قیمت 120 ڈالرز بنتی ہے اس طرح دو مہمانوں کے کھانے کی قیمت 240 ڈالرز لکھی گئی ہے جو کہ پاکستانی تقریبا 17 ہزار 700 روپے بنتے ہیں۔
اس ان وائس میسج میں دلہا اور دلہن کا لکھنا تھا کہ یہ ان وائس میسج آپ کو بھیجا جا رہا ہے کیونکہ آپ نے تصدیق کی تھی کہ آپ شادی میں آئیں گے۔ جو رقم درج زیل ہے، وہ آپ کی سیٹ کے حساب سے ہے چونکہ آپ نے ہمیں نہ آنے سے متعلق اطلاع نہیں دی تھی، اسی لیے یہ رقم آپ پر ادھار ہے۔ آپ اس رقم کو پے پیل یا زیلی کے ذریعے بھیج سکتے ہیں۔ جلد سے جلد رابطہ کر کرے ہمیں بتائیں کہ آپ کس طریقے سے ہمیں رقم منتقل کریں گے، شکریہ۔
دلہا اور دلہن کے اس وائس میسج نے سوشل میڈیا صارفین کو تفریح کا ایک مواد فراہم کر دیا ہے۔