شاہد آفریدی کا طالبان کے متعلق اہم بیان۔۔ جانیے سابق کپتان نے ایسا کیا کہہ دیا

image

کراچی میں پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کا میمن کمیونٹی کے زیر اہتمام میمن سپر لیگ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی میں کرکٹ اکیڈمی بنائیں گے تو ٹیلنٹ باہر آئے گا۔ جبکہ میرا کہنا یہ ہے کہ صرف تبدیل کا نعرہ کی کافی نہیں ہے، بلکہ گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا تو کرکٹ میں بہتری آسکتی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اکثریتی ٹیلنٹ کے پی سے آرہا ہے۔ تاہم اگر کراچی میں میمن کمیونٹی اکیڈمی بنائیں گے تو میں ان کا ساتھ دوں گا۔

طالبان سے متعلق سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھا کہ اس بار طالبان کے معاملات مختلف ہیں، وہ اب کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں۔

تاہم سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے بتایا کہ پی ایس ایل کا آنے والا ایونٹ ان کا آخری پی ایس ایل ایونٹ ہوگا۔ جبکہ وہ چاہتے ہیں کہ اگلا سیزن وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ اپنا آخری سیزن کھیلنے۔

تاہم ان کا کہنا تھا کہ آج کل وہ کرکٹ بائیو سیکیور ببل کی وجہ سے نہیں کھیل رہیے ہیں۔ کیونکہ کھلاڑیوں کیلئے بائیو سیکیور ببل بہت مشکل ہوتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US