میں نے دو شادیاں کی تھیں، پہلی پر دوستوں نے منع بھی کیا تھا، لیکن پھر بھی۔۔ جانیے حسن نثار اور ان کی فیملی کے بارے میں وہ معلومات، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

image

ویسے توکئی ایسی شخصیات موجود ہیں جو کہ زمانے کے حساب سے اپنے آپ کو بدلتے رہتے ہیں، چاہے وہ ٹیکنالوجی ہو یا پھر کوئی اور چیز مشہور شخصیات اپنے آپ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھتے ہیں۔

ہماری ویب کی اس خبر میں آپ کو بتائیں گے معروف تجزیہ کار حسن نثار کے بارے میں، جو آج بھی اسی طرح کالم لکھتے ہیں جیسے وہ ماضی میں لکھا کرتے تھے، البتہ ٹی وی پر بھی نظر آتے ہیں۔

5 جولائی 1951 کو پیدا ہونے والے حسن نثار آج پاکستان کے معروف کام نگاروں میں شامل ہیں۔ جبکہ حسن نثار کی بہنیں اور ایک بھائی ہے۔ حسن نثار نے ایف اے فیصل آباد سے کیا جبکہ بے اے پنجاب یونی ورسٹی سے کیا تھا۔

حسن نثار بتاتے ہیں کہ والد کی خواہش تھی کہ سول سرونٹ کی ملازمت کروں، مگر مجھے فلم رائٹر بننے کا شوق تھا۔ والدین کی خواہش پر میں نے اکنامکس میں ایم اے کیا تھا۔ حسن نثار نے اگرچہ دباؤ میں آکر والدین کی بات مان لی مگر انہیں دلچسپی لکھنے میں ہی تھی۔

اپنے والد کے بارے میں بتاتے ہوئے حسن نثار کا کہنا تھا کہ میرے والد ایک سخت مزاج انسان تھے، یہی وجہ تھی کہ میں شرارتے بہت کم کرتا تھا۔ جبکہ میری بہترین تربیت کے لیے مجھے میرے دادا کے پاس بھیج دیا گیا تھا۔

حسن نثار نے ویسے تو دو شادیاں کی تھیں مگر پہلی شادی ناکام ہو گئی تھی، جبکہ وہ دوسری بیگم کے ساتھ خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں۔ حسن نثار کی پہلی شادی 1972 میں سعیدہ ہاشمی سے کی تھی، اگرچہ سعیدہ ہاشمی نے انہیں اپنی زلفوں کا آسیر بنا لیا تھا مگر دونوں کی شادی چل نہ سکی تھی۔ حسن نثار کہتے ہیں کہ سعیدہ ہاشمی سے شادی کرنے سے پہلے مجھے دوستوں کی جانب سے منع کیا گیا تھا۔ تب شادی اور اس کی ذمہ داریوں کا صحیح ادراک نہیں تھا، لیکن بہت سے دوستوں کے روکنے کے باوجود میں نے شادی کر لی۔

پہلی شادی کے بعد حسن نثار نے دوسری شادی شازیہ سے کی تھی، دوسری شادی سے حسن نثار کے تین بچے ہیں پہلے بیٹی محمدہ، پھر ہاتم اور ہاشم ہیں۔ حسن نثار اپنی فیملی کے ساتھ لاہور کے عالی شان گھر میں رہائش پزیر ہیں۔ حسن نثار کی فیملی میں ان کے بچے، اہلیہ اور والدہ رہتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US