امریکا میں چوری کی عجیب واردات، چور نے سامان واپسی کے ساتھ معافی نامہ بھی چھوڑ دیا

image

امریکا کی ریاست نیوجرسی میں ایک چور نے گٹار اسٹور سے چوری شدہ اشیا واپس کر دی ہیں اور معافی نامہ بھی چھوڑا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لارک اسٹریٹ میوزک کے مالک بزی لیوائن نے بتایا کہ چور نے دو مینڈولین (چھوٹے، لیوٹ نما آلات) اسٹور میں واپس کیں، جنہیں اس نے پہلے چوری کیا تھا۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ چور دوبارہ اسٹور آیا، معافی نامہ پیش کیا اور سامان واپس کرتے ہوئے کہا کہ وہ نشے میں تھا۔ اسٹور کے فیس بک پیج پر لیوائن نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ایک گھنٹہ پہلے چور نے چپکے سے دروازہ کھولا اور دو شاپنگ بیگز میں تمام سامان واپس کیا۔ وہ سڑک پر بھاگتے ہوئے دیکھا گیا اور پولیس نے تعاقب شروع کیا۔

چور کی جانب سے لکھے گئے نوٹ میں کہا گیا معذرت، میں نشے میں تھا، میری کرسمس، تم اچھے آدمی ہو۔ اسٹور کے مالک نے کہا کہ قیمتی سامان کی واپسی ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی فلم کا سین ہو۔

چوری شدہ مینڈولین کی مجموعی قیمت تقریباً 7.2 لاکھ روپے (7750 ڈالر) بتائی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US